افریقی ملک ایتھوپیا کے ضلع گوفا ایک گائوں میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں درجنوں گھر تباہ ہوگئے،عالمی میڈیاکے مطابق ایتھوپیا کے جنوبی علاقوں میں مون سون بارشوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات عام ہیں اور وہاں کے مکینوں نے ان حالات کے ساتھ جینا سیکھ لیا ہے تاہم لینڈ سلائیڈنگ کے کچھ واقعات نہایت جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔ایسے ہی ایک واقعے میں بارشوں کے بعد پہاڑی علاقے سے مٹی کا ایک بڑ تودا اچانک دوپہر کے وقت دیہات پر گر گیا جب مرد گھر سے باہر ہوتے ہیں۔ جس کے باعث ملبے میں زیادہ تر خواتین اور بچے پھنس گئے۔دشوار گزار راستوں، پہاڑی علاقہ اور مسلسل بارشوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ ریسکیو ٹیم نے ملبے سے 55لاشیں نکالیں جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔خراب موسم کے باعث امدادی کاموں کو بار بار روکنا پڑ رہا ہے۔ ملبے تلے دبے افراد کی درست تعداد کا بھی اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔ امدادی کاموں کے دوران مزید لاشیں ملنے کا خدشہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی