i بین اقوامی

ایشیائی ترقیاتی بینک ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیلئے بنگلہ دیش کی مدد کرے گاتازترین

September 16, 2024

ایشیائی ترقیاتی بینک نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی اہم ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی کوششوں میں مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے لئے بینک کے ڈائریکٹر جنرل تاکیو کونی شی کی سربراہی میں ایشیائی ترقیاتی بینک کیایک اعلی سطح کے وفد نے ڈھاکہ میں عبوری بنگلہ دیشی حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سے ملاقات کی جس میں بینک نے بحران سے دوچار جنوبی ایشیائی معیشت کی مدد کرنے کی خواہش ظاہر کی ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ بینک کی بنگلہ دیش میں کام کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے اور وہ اہم ڈھانچہ جاتی اصلاحات شروع کرنے میں عبوری حکومت کی معاونت کرنے کا خواہشمند ہے۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کو بتایا کہ بنگلہ دیش نئے سرے سفر شروع کررہا ہے اور جتنی جلدی ہوسکے ہمیں ساراکام کرنا ہے۔ بنگلہ دیش میں اصلاحات کے ضمن میں عبوری سربراہ محمد یونس نے اعلان کیا تھا کہ حکومت نے عدلیہ، انتخابی نظام، انتظامیہ، پولیس، اینٹی کرپشن کمیشن اور آئین میں اصلاحات کے لیے چھ کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی