i بین اقوامی

ایشیائی باشندے نے ڈیٹنگ ایپ پر یورپین لڑکی سے 6 لاکھ درہم ہتھیالیےتازترین

August 24, 2022

دبئی میں بطور فورمین کام کرنے والے ایشیائی باشندے نے ڈیٹنگ ایپ پر یورپین لڑکی سے 6 لاکھ 20 ہزار درہم ہتھیالیے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق ایک 33 سالہ ایشیائی شخص نے ڈیٹنگ ایپلی کیشن کے ذریعے ایک یورپی لڑکی سے رابطہ کیا جو شادی کے لیے شوہر کی تلاش میں تھی، دھوکے باز نے خود کو ایک مغربی ملک کی فوج میں ایک افسر ظاہر کرتے ہوئے یورپین لڑکی سے شادی کرنے اور اس کے ساتھ امریکہ منتقل ہونے کا وعدہ کیا اور جب وہ ایک دوسرے سے آن لائن بات کرنے لگے تو اس نے اسے ایک شخص کی تصاویر بھیج کر یقین دلایا جس کی وہ نقالی کر رہا تھا اور کہا کہ اس وقت متحدہ عرب امارات میں مقیم ہوں لیکن شادی کرنے کے بعد امریکہ جانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اس شخص نے رابطہ کرنے کے لیے واٹس ایپ اور اسکائپ کا استعمال کیا تاہم جب بھی وہ اس سے اپنا کیمرہ آن کرنے کا کہتی تو وہ اسے بتاتا میں ایک فوجی اڈے پر ہوں اور یہاں اس کی اجازت نہیں ہے تاہم یہ شخص اس سے بار بار پیسے مانگتا اور کہتا کہ یہ رقم ان کی شادی اور امریکہ میں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی، اس کے علاوہ یہ رقم ایک فوجی کو رشوت دینے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے تاکہ اس کا فوج میں تبادلہ کیا ہوسکے۔اپنے بیان میں یورپی لڑکی نے کہا کہ مجموعی طور پر 6 لاکھ 20 ہزار درہم کی رقم منتقل کی گئی اور اس نے 1 لاکھ ڈیجیٹل کرنسی میں بھی خریدا تاہم رقم منتقل کرنے کے بعد اس نے جب ملنے کا کہا تو وہ شخص غائب ہو گیا اور اس کے ساتھ تمام رابطوں کو ختم کردیا، اس شخص کو گوگل کرنے پر پتہ چلا وہ ایک سابقہ افسر ہے جس کی فیملی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ایشیائی شخص کی حقیقت سامنے آنے پر لڑکی نے فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کرائی اور جب سی آئی ڈی کے افسران ملزم کے مقام پر پہنچے تو پتہ چلا کہ وہ 33 سالہ ایشیائی باشندہ ہے جو بطور فورمین کام کرتا ہے جب کہ تفتیش اور ملزم کے ریکارڈ سے تصدیق ہوئی کہ ملزم نے متاثرہ لڑکی کے اکانٹ سے بڑی رقم حاصل کی تھی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی