ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ملک کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے امریکاکے ساتھ مذاکرات کا دروازہ کھول دیا، عرب میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے صدر مسعود پزشکیان کے زیر انتظام ایرانی حکومت کو بتایا کہ دشمن کے ساتھ بات چیت کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں،تاہم انہوں نے اپنا یہ موقف بھی دہرایا کہ امریکا قابل اعتبار نہیں،سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر بیان میں سید علی خامنہ ای نے کہا کہ ہمیں اپنی امیدیں دشمن کے ساتھ وابسطہ نہیں کرنی چا ہئیں ،اپنے منصوبوں کے لیے ہمیں دشمن کی منظوری کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تضاد نہیں کہ دشمن کے ساتھ بعض مواقع پر مذاکرات کیے جائیں اور اس حوالے سے کوئی رکاوٹ نہیں۔آیت اللہ خامنہ ای(جن کو تمام ریاستی امور میں فائنل اتھارٹی حاصل ہے)نے صدر پزشکیان کی حکومت کو خبردار کیا کہ دشمن پر بھروسہ نہ کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی