ایرانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، ایک ڈالر کی قیمت 3لاکھ 70ہزار ریال سے زائد ہوگئی،مھسا امینی کی ہلاکت کے بعد کریک ڈان، روس سے تعلقات اور مغربی پابندیوں کی وجہ سے ایران کی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں تاریخ کی بدترین سطح پر پہنچ گئی،کرنسی مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 2900ریال اضافے کے بعد 3لاکھ 70ہزار 200ایرانی ریال تک پہنچ گئی،بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 16ستمبر 2022کو مھسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت اور ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کے خلاف کریک ڈائون کے بعد سے ایرانی کرنسی کی قدر میں 13.8فیصد کمی ہوئی ہے،معاشی ماہرین کے مطابق ایرانی ریال کی تیزی سے کم ہوتی قدر حکومت کے لیے تشویشناک ہے کیونکہ اگر یہی صورت حال رہی تو پھر معاملات سنگین ہوجائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی