بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے )کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہاکہ و ہ آئندہ ہفتوں میں ایران کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ اس کے جوہری پروگرام بارے مغرب کے ساتھ مذاکرات کی بنیاد رکھی جا سکے،عالمی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کی سرگرمیوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ممکنہ مذاکرات کی تیاری ابھی سے شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اکتوبر کے اوائل میں ایران کا دورہ ہونے کی امید کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی