i بین اقوامی

ایرانی عدالت نے کرد موسیقار کی سزائے موت کیخلاف اپیل منظور کر لیتازترین

December 26, 2022

ایرانی سپریم کورٹ کی جانب سے احتجاجی مظاہروں میں شریک کرد موسیقار کی سزائے موت کے خلاف اپیل منظور کرلی گئی،غیر ملکی میڈیا رپورٹ مطابق سمن سعیدی نامی کرد موسیقار پر حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز کو مارنے کی کوشش کرنے، کوڑے دان کو آگ لگانے اور ہوائی فائرنگ کا الزام تھا جس کی اس نے تردید کی تھی،سمن کی والدہ نے گزشتہ ہفتے ایک ویڈیو بیان میں اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے مدد کی درخواست کی تھی اور سوشل میڈیا پر جاری کی گئی اپنی ایک ویڈیو میں سوال اٹھایا تھا کہ دنیا میں آپ نے کہاں دیکھا ہے کہ کوڑے دان میں آگ لگنے سے کسی کی جان لی جا سکتی ہے؟۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی