ایران میں 15مارچ کومنائے جانے والے آتش بازی تہوار میں ملک بھر کے مختلف علاقوں میں آگ لگنے اور حادثات سے کم از کم 26 افراد ہلاک اور 35سو سے زیادہ زخمی ہوگئے ،''چہارچنبی سوری'' تہوار ہر سال ایرانی سال کے آخری بدھ کی شام منایا جاتا ہے، عرب میڈیا کے مطابق ایرانی سال 20مارچ کو ختم ہوتا ہے،نیشنل ایمرجنسی میڈیکل اتھارٹی کے سربراہ جعفر میادفر نے آتش بازی تہوار کے دوران ملک بھر کے مختلف علاقوں میں 26 افراد کی ہلاکت کے واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ35 سو سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے،بعض اطلاعات کے مطابق شرکا اپنے آپ کو پاک کرنے کے لیے آگ پر چھلانگ لگاتے ہیں اور بری روحوں کو بھگاتے ہیں، اس رسم میں شریک شخص کہتا ہے "میں تمہیں اپنا پیلا رنگ دیتا ہوں اور میں تمہارا سرخ رنگ لیتا ہوں۔ اس قول کا معنی یہ ہے پیلا رنگ بیماری کا رنگ ہے اور سرخ رنگ زندگی کا رنگ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی