ایران نے تیل کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے آئل ٹینکر کو بھارتی عملے سمیت تحویل میں لے لیا۔ ایران نے تیل کی سمگلنگ میں ملوث آئل ٹینکر کو خلیجی علاقے سے قبضہ میں لے کر بھارتی عملے کے 9 افراد کو گرفتار کر لیا، آئل ٹینکر میں 7 لاکھ لیٹر تیل سمگلنگ کیا جا رہا تھا، ایرانی پاسدارن انقلاب کور کی جانب سے بحری حدود میں تقریبا ایک ہفتے کے دوران یہ دوسری بار مبینہ طور پر سمگلنگ میں ملوث ٹینکر کو روکا گیا ہے۔ ایک آئل ٹینکر جس کا نام پرل جی اور یہ افریقی ملک ٹوگو کا پرچم لے کر چل رہا تھا، جمعہ کے روز فوج عدالتی حکم کے تحت اسکی تیل کی غیر قانونی ترسیل روکی گئی، ایرانی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ آئل ٹینکر نما کشتی دوبئی کے رہائشی ایک عراقی شہری کی ملکیت ہے۔ عراقی شہری کی ملکیت والے ٹینکر کو جب پاسداران انقلاب نے پکڑا تو اس پر عملے کے 9 ارکان بھی موجود تھے، اسی ہفتے کے دوران 22 جولائی کو بھی ٹوگو ہی کے زیر انتظام ایک کشتی کو تیل سمگلنگ کے الزام کی وجہ سے قبضے میں لیا گیا تھا جس میں عملے کے 12 ارکان موجود تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی