امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم میں شامل افراد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی خفیہ اداروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کی طرف سے ان کے قتل سے خبردار کیا ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کی مہم کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون چیونگ نے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کو ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کے دفتر نے ایران کی جانب ممکنہ قاتلانہ حملے کے حقیقی خطرات کے بارے میں بریفنگ دی ہے،انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس حکام نے معلوم کیا ہے کہ پچھلے چند ماہ کے دوران مسلسل اور مربوط حملوں میں اضافہ ہوا ہے، اور تمام ایجنسیوں میں قانون نافذ کرنے والے اہلکار صدر ٹرمپ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ مداخلت سے پاک انتخاب ہو، دوسری جانب ایران نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی