i بین اقوامی

ایران پر حملے کے لیے فضائی حدود کا استعمال، عراق کی اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایتتازترین

October 28, 2024

عراق نے ایران پر حملے کے لیے اسرائیل کی جانب سے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں شکایت در ج کرادی ۔فرانسیسی خبر رساں ا دارے کے مطابق حکومتی ترجمان باسم علوادی نے ایک بیان میں بتایا کہ عراق نے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس اور سلامتی کونسل کو احتجاجی مراسلہ لکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خط میں کہا گیا ہے کہ 26 اکتوبر کو صیہونی ریاست کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملے کے لیے عراقی فضائی حدود استعمال کیا گیا۔ خط میں عراق کی فضائی حدود اور خودمختاری کی صریح خلاف ورزی کی مذمت کی گئی ہے۔اسرائیل نے ہفتے کی صبح ایران میں فوجی اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کیے تھے جبکہ اسرائیل کی ڈیفینس فورسز نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ ایرانی حکومت کی جانب سے مہینوں سے جاری حملوں کے جواب میں ایسا کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی