i بین اقوامی

ایران نے سمگل شدہ ایندھن لے جانیوالے غیر ملکی جہاز کو پکڑ لیاتازترین

November 01, 2022

ایران نے سمندری حدود سے سمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیا، جہاز سے 11 ملین لٹر اسمگل شدہ ایندھن برآمد ہوا ہے۔ ایرانی میڈیا نے صوبہ ہرمزگان میں جوڈیشل اتھارٹی کے سربراہ مجتبی جہرمانی کے حوالے سے بتایا پاسداران انقلاب نے ایک غیر ملکی بحری جہاز کی تلاشی لی جس سے 11 ملین لٹر سمگل شدہ ایندھن برآمد ہوا، جہاز کے کپتان اور عملے کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پاسداران انقلاب نے کہا جہاز کے عملے سے تفتیش کی جارہی ہے، فوری طور پر جہاز کی شناخت اور اس کی منزل کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی