i بین اقوامی

ایران نے کاسمیٹک سرجری کرانے کیلئے عمر کی حد میں کمی کر دیتازترین

January 07, 2025

ایران نے کاسمیٹک سرجری کرانے کے لیے عمر کی حد میں کمی کر دی۔ جاری سرکاری اعلان کے مطابق ایران میں اب 14 سال کی عمر میں لڑکیاں اور 16 سال کی عمر کے لڑکے بھی کاسمیٹک سرجری کرا سکیں گے۔اس سے پہلے کاسمیٹک سرجری کرانے کی کم سے کم عمر 18 سال تھی۔ ایران دنیا کے ان ملکوں میں شامل ہے جہاں کاسمیٹک سرجری کا رجحان سب سے زیادہ ہے۔ خاص طور پر ایرانی خواتین میں ناک کی سرجری کرانے کا رجحان کافی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران میں کاسمیٹک سرجریوں میں اضافے کی وجہ ساتھیوں کا دبا، میڈیا کا اثر اور موجودہ ثقافتی اصول ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی