ایران نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی امریکی کانگریس سے خطاب کی مذمت کردی۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ نے امریکا اور اس کے قانون ساز ادارے کانگریس نے ایسے شخص کا استقبال کیا جس کی غزہ میں چھیڑی جنگ کو 10ماہ ہو رہے ہیں۔ فلسطینی بچے تل ابیب کے اس قصاب کی طرف سے ہر روز ذبح کیے جارہے ہیں اور امریکا اپنی کانگریس سمیت اس کے لیے چشم براہ ہو کر اس کی تعریف کر رہا ہے،ترجمان نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو جرائم پیشہ اور اسرائیلی رجیم کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے حامی 9ماہ سے زیادہ عرصے پر محیط نسل کشی کے باوجود تالیاں بجا رہے ہیں اور اسرائیلی وزیراعظم کو گلے لگا رہے ہیں،ایران کی طرف سے یہ بیان کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب میں ایران کے خلاف ایک اتحاد کی تشکیل کے مطالبے پر سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم امریکا کے دورے پر ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی