یورپی یونین نے ایران میں برطانیہ کی جانب سے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت پانے والے دوہری شہریت کے حامل ایرانی نژاد برطانوی شہری سابق نائب وزیر دفاع علی رضا اکبری کی پھانسی کی شدید مذمت کی ہے،یورپی کونسل کی جانب سے ایک تحریری بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یورپی یونین اکبری کی پھانسی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور وہ ہرصورت میں سزائے موت کے خلاف ہے،اکبری کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرنے والے اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ہم اس معاملے میں برطانیہ کے ساتھ قریبی تعاون میں ہیں،ایک یورپی شہری کو پھانسی یورپی یونین کی جانب سے قریبی طور پر جائزہ لی جانے والی ایک دہشت ناک مثال ہے ،یورپی یونین نے ایران سے مستقبل میں سزائے موت سے اجتناب برتنے اور اس عمل درآمد کے خاتمے کے لیے موزوں پالیسیاں اختیار کرنے کی اپیل کی ہے،یاد رہے کہ علی رضا اکبری کو بروز ہفتہ پھانسی دے دی گئی تھی اور اس پر ایران کے بارے میں حساس معلومات کو برطانیہ تک پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی