i بین اقوامی

ایران میں مظاہرے، امریکا نے نئی پابندیاں لگا دیںتازترین

October 07, 2022

امریکہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا، پابندیوں کا شکار افراد کے امریکہ میں موجود اثاثے ضبط کر لیے جائیں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ اور وزیر مواصلات پر پابندی لگائی گئی ہے، امریکہ کی جانب سے مزید ایرانی شہریوں پر بھی پابندیاں لگائیں گئی ہیں، پابندیوں کا شکار افراد کے امریکہ میں موجود اثاثے ضبط ہوں گے، پابندیوں میں شامل افراد امریکی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکیں گے۔ امریکا کا موقف ہے کہ پابندیاں ایرانی مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر لگائیں گئی ہیں۔ واضح رہے کہ کردستان سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں اخلاقی پولیس نے 13 ستمبر کو ٹھیک سے اسکارف نہ پہننے پر گرفتار کیا تھا جو دوران حراست دم توڑ گئی تھیں۔ جس کے بعد امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا ایرانی خواتین کے ساتھ کھڑا ہے۔ ایران میں مظاہروں میں شامل خواتین اور طلبا کے خلاف کریک ڈاون کی اطلاعات پر فکر مند ہوں۔ امریکا ایرانی حکام کو ذمہ دار ٹھہراتے رہیں گے اور لوگوں کے آزادانہ احتجاج کے حق کی حمایت کرتے رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی