ایران میں حجاب کی خلاف ورزی پرنئے قوانین متعارف کرانیکا فیصلہ کیا گیا ہے،امریکی میڈیا کے مطابق ایران میں حجاب قانون کا مجوزہ بل اتوار کو بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا،امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حجاب قانون کے 70آرٹیکلز پر مشتمل مسودے میں متعدد تجاویز پیش کی گئیں ہیں،رپورٹس میں بتا یا گیا ہے کہ حجاب قانون میں قید، مصنوعی ذہانت کے ذریعے نگرانی اور کریک ڈائون کی تجویز شامل ہے،امریکی میڈیا کے مطابق حجاب قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کے لیے طویل قید کی سزا شامل ہے جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی مشہور شخصیات،کاروباری اداروں کے لیے سخت نئی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی