تہران سے بیجنگ جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں روس کی فضائی حدود میں ہنگامی صورتحال پیدا ہونے پر طیارے کو قازقستان کے الماتے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہان ایئر کی پرواز ڈبلیو 579نے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:24بجے تہران انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیجنگ کے لیے اڑان بھری ، تقریبا ڈھائی گھنٹے کی پرواز کے بعد ایئربس اے 340طیارہ روس کی فضائی حدود میں 35ہزار فٹ کی بلندی پر تھا کہ طیارے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی اور جہاز نے اچانک زمین کی جانب ہچکولے کھانے شروع کر دیے،ایئر ٹریفک کنٹرول کے رابطہ کرنے پر پائلٹ نے قازقستان کے الماتے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ، اس دوران لگ بھگ نصف گھنٹے تک تمام پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کو روک دیا گیا تھا،رپورٹس کے مطابق طیارہ باحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب ہوگیا اور تمام مسافر محفوظ رہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی