ایران نے آئندہ چند ہفتوں میں 100 کلوگرام وزنی سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجنے کی صلاحیت کا حامل ایک کیریئر راکٹ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیم سرکاری خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق وزیرمواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عیسی زری پور نے بدھ کے روز کابینہ اجلاس کے موقع پرصحافیوں کو بتایا کہ ایران اس وقت 50 کلوگرام وزنی سیٹلائٹس کو مدار میں بھیجنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔وزیرنے بتایا کہ ایران کا تین سالوں میں 500 کلوگرام سے زیادہ وزنی سیٹلائٹس کو مدار میں بھیجنے کا ارادہ ہے۔ روس کے سویوز سیٹلائٹ کیریئر راکٹ کے ذریعے قازقستان کے بائیکونور خلائی اسٹیشن سے ایران کے خیام سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ کا حوالہ دیتے ہوئے، زری پور نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی کی حکومت خلائی صنعت میں بڑے ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے کی خواہاں ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی