ایران نے ایک بڑی پیشرفت کے طور پر امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے،عالمی میڈیا کے مطابق اس بات کا عندیہ قائم مقام ایرانی وزیر خارجہ علی باقری نے ایک انٹرویو میں دیا، ایرانی وزیر خارجہ نے روس، چین اور دیگر پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کے لیے تیار ہیں،یاد رہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ایران کے نئے صدر کے انتخاب تک جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی