i بین اقوامی

ایران کے سپریم لیڈر کو سرجری کے بعد بیٹھنے میں دشواری کا سامنا ہے،نیویارک ٹائمزتازترین

September 17, 2022

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر گزشتہ ہفتے بیمار پڑنے کے بعد مکمل آرام کر رہے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای نے گذشتہ ہفتے شدید بیمار ہونے کے بعد تمام ملاقاتیں منسوخ کر دیں۔83 سالہ رہنما کے پیٹ میں شدید درد اور تیز بخار میں مبتلا ہونے کے بعد گذشتہ ہفتے ایک ہوم کلینک میں آنتوں کی سرجری ہوئی تھی۔امریکی اخبار میں کہا گیا ہے کہ خامنہ ای جنہوں نے 1989 میں سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا تھا، بیٹھنے سے بھی معذور ہیں اور ڈاکٹروں کا ایک گروپ ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے، اگرچہ ان کی صحت گذشتہ ہفتے بہتر ہوئی تھی۔ایران کے سپریم لیڈر اہم ملکی، علاقائی اور عالمی مسائل بشمول تہران کے جوہری عزائم سے متعلق حتمی فیصلے کرتے ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ ایران کے ساتھ ایک جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔خطے میں امریکی اتحادیوں نے بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرق وسطی میں تہران کے عدم استحکام کے اقدامات کو ناکام بنانے کے لیے معاہدے کی تجدید نہ کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی