i بین اقوامی

ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتے،صدر بائیڈنتازترین

March 25, 2023

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے واضح کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازعات میں نہیں پڑنا چاہتے تاہم امریکا اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے طاقت کا استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایک ڈرون حملے میں امریکی شہری کی ہلاکت پرشام میں جوابی کارروائی کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے حکم پر شام میں کیے گئے فضائی حملے میں ایران نواز جنگجو مارے گئے تھے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شام میں ایران کی مبینہ حمایت یافتہ فورسز امریکہ کے خلاف لڑ رہی ہیں جبکہ واشنگٹن نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ امریکی شہری کی شام میں ہلاکت میں ایرانی ڈرون استعمال کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تازہ ترین تشدد جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوششوں اور یوکرین کی جنگ میں روس کے لیے ایران کی فوجی حمایت کے درمیان واشنگٹن اور تہران کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات کو مزید خراب کر سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی