i بین اقوامی

ایران کے وزیر خارجہ کی قطری ہم منصب سے ملاقات، علاقائی مسائل پر تبادلہ خیالتازترین

November 21, 2024

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے تہران میں اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات کی۔مقامی سرکاری خبر رساں کے مطابق عراقچی اور قطر کے شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادل خیال کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر نے امریکا اور مصر کے ساتھ مل کر غزہ جنگ بندی کے لئے کئی مہینوں تک بے نتیجہ مذاکرات کی قیادت کی لیکن خلیجی ریاست نے اس ماہ کے شروع میں اپنی ثالثی کی کوششوں کو روک دینے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ یہ اعلان ان اطلاعات کے بعد کیا گیا جب قطر نے ایرانی حمایت یافتہ حماس کو خبردار کیا تھا کہ اس کے سیاسی بیورو کو مزید خوش آمدید نہیں کہا جائے گا، خلیجی ریاست نے 2012 سے امریکہ کی حمایت سے حماس کی میزبانی کی ہے۔یاد رہے کہ قطر نے منگل کو کہا تھا کہ حماس کے مذاکرات کار دوحہ میں نہیں تھے لیکن ان کا دفتر مستقل طور پر بند نہیں کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی