i بین اقوامی

ایران، گزشتہ سال حراست میں لی جانیوالی اسپینش خاتون رہا،اسپین کے وزیر خارجہ نے رہائی کی تصدیق کردیتازترین

February 27, 2023

ایران نے گزشتہ سال حراست میں لی جانے والی اسپینش خاتون کو رہا کردیا،عرب میڈیا کے مطابق ایران نے گزشتہ سال نومبر میں اسپین سے تعلق رکھنے والی خاتون کو حراست میں لیا تھا جسے گزشتہ روز رہا کردیا گیا ہے،اسپین کے وزیر خارجہ نے 24سالہ خاتون کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گزشتہ روز رہا کیا گیا لیکن وہ خاتون کی ایران سے واپسی سے متعلق تفصیلات کو عوامی سطح پر بیان نہیں کرسکتے،اسپینش وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے خاتون سے گفتگو کی وہ بالکل ٹھیک ہیں اور وہ اسپین کے جس علاقے سے تعلق رکھتی ہیں اس کی طرف گامزن ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کو گزشتہ سال حراست میں لیے جانے کا انکشاف امریکا کی ایک انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے کیا گیا تھا جب کہ خاتون کو حراست میں لیے جانے کے حالات و واقعات سے متعلق ایرانی حکام نے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی