امریکی صدرنے امیدظاہر کی ہے کہ ایران بدلہ لینے کی دھمکی کے باوجود پیچھے ہٹ جائیگا۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک تقریب میں صحافیوں نے امریکی صدر سے سوال کیا کہ کیا ایران اسرائیل سے بدلہ لینے کے اپنے اعلان سے پیچھے ہٹ سکتا ہے؟ صحافیوں کے جواب میں جو بائیڈن نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایران پیچھے ہٹ جائے گا لیکن مجھے پتا نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی