ایران میں اسکول کی بچیوں کو زہر دینے کے معاملے میں حکام نے 100سے زائد مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں اسکول کی بچیوں کو زہر دینے کے واقعات میں ملوث مشتبہ افراد کی نشاندہی اور گرفتاری کے بعد ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایرانی وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ان لوگوں نے اسکول بند کرانے کے مقصدسے شرارت اور مہم جوئی کرتے ہوئے خوف کی فضا قائم کرنے کیلئے اسکولوں میں بے ضرر اور بدبودار مادوں کا استعمال کیا تھا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایران میں بچیوں کو اسکول جانے سے روکنے کیلئے زہر دینے کے واقعات کا انکشاف ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی