برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ایران اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے آئندہ 24گھنٹے میں اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے،برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی میں حکام یہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل پر حملے کا وقت آ گیا ہے،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی شہری آج اپنا مذہبی تہوار تیشا با منا رہے ہیں۔امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے بھی ایرانی حملے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو اسرائیل پر بڑے حملے کے حوالے سے تیار رہنا ہو گا،برطانوی اخبار کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن بھی اسرائیل پر ایرانی حملے کی توقع رکھتے ہیں، انہوں نے تہران کو آخری پیغام بھی جاری کیا ہے کہ، ایسا نہ کریں۔اس سے قبل امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے ایران کے اسرائیل پر متوقع جوابی حملے کے پیشِ نظر گائیڈڈ میزائل آبدوز یو ایس ایس جورجیا کو مشرقِ وسطی تعیناتی اور یو ایس ایس ابراہم لنکن بحری بیڑے کو جلد خطے میں پہنچنے کا حکم دے دیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے ایران کے ممکنہ حملے کے پیش نظر عجائب گھر سے نوادرات کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی