i بین اقوامی

اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات کو جواز بنا کر مودی سرکار کا ناقدین کیخلاف کریک ڈائونتازترین

September 27, 2023

ہندو انتہا پسند مودی سرکار نے اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات کو جواز بناکر اپنے ناقدین کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے بھارت کو عالمی منی لانڈرنگ روکنے اور دہشتگردی کی فنڈنگ روکنے کیلئے سفارشات پیش کی تھی،تاہم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ مودی حکومت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف )کی سفارشات کو سول سوسائٹی گروپ اور ناقدین پر دبائو کیلئے استعمال کر رہی ہے،رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے گزشتہ 10سال میں 20ہزار سے زائدغیر سرکاری تنظیموں کے لائسنس منسوخ کیے اور صرف سال 2022میں 6ہزار سے زائد ادارے بند کر دیے جن میں سے زیادہ تر وہ ادارے اور تنظیمیں شامل ہیں جو بی جے پی حکومت کی ناقد تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی