i بین اقوامی

این آئی اے کی عدالت نے 3بے گناہ کشمیری نوجوانوںکو عمر قید کی سزا سنادیتازترین

April 25, 2023

غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ایک جھوٹے مقدمے میں تین بے گناہ کشمیری نوجوانوں کوعمر قید کی سزا سنائی ہے ۔سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق جموں میںاین آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج اشونی شرما نے فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں کشمیری نوجوانوں ماجدعلی شیخ، شاہ نواز اور ماجد امین کو عمر قید کی سزا سنائی ۔ان نوجوانوںکو بھارتی فوج کے انٹیلی جنس اینڈ اسپیشل آپریشن گروپ نے 28دسمبر2004کو باری برہمن کے علاقے تارو کے قریب نئی دلی سے جموں جاتے ہوئے گرفتار کیاتھا۔این آئی اے کی عدالت نے کشمیری نوجوانوں کو عمر قید اور دس دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی