i بین اقوامی

ایلون مسک نے ٹیسلا کے مزید 3.6ارب ڈالر کے حصص فروخت کر دیےتازترین

December 16, 2022

ایلون مسک نے اپنی جدید ترین گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مزید 3.6ارب ڈالرکے حصص فروخت کر دیے،امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال اب تک ایلون مسک ٹیسلا کے 23ارب ڈالرکے شیئرز فروخت کر چکے ہیں،یاد رہے کہ ایلون مسک نے ٹیسلا کے حصص کی فروخت بند کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم انہوں نے اب ٹیسلا کے مزید 3.6ارب ڈالر کے حصص فروخت کر دیے ہیں، ایلون مسک نے زیادہ تر شیئر ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے کی مالی اعانت کے لیے فروخت کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی