ایلون مسک اور مارک زکربرگ کے درمیان کیج فائٹ میں ٹوئسٹ آ گیا ہے، مارک زکربرگ تو فائٹ کے لیے تیار ہیں لیکن ایلون مسک نے فائٹ سے پہلے گردن اور کمر کا معائنہ کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک اور میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کے درمیان ہونے والی کیج فائٹ میں ٹوئسٹ آ گیا، ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ فائٹ کے لیے تیار ہیں مگر اس سے پہلے اپنی گردن اور کمر کا معائنہ کرانا چاہتے ہیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ فائٹ کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، کل میں اپنی گردن اور بالائی کمر کا ایم آر آئی کروا رہا ہوں اور شاید فائٹ سے قبل سرجری کی بھی ضرورت ہو،واضح رہے کہ مارک زکربرگ کیج فائٹ کے لیے 26اگست کی تاریخ تجویز کر چکے ہیں لیکن ایلون مسک نے اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی