جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے صدارتی انتخابات میں پینتیس سالہ ڈینیئل نوبوا کامیاب ہو گئے ہیں، غیر سرکاری نتائج کے مطابق، قومی جمہوری تحریک کے امیدوار ڈینیئل نوبوا کو 52.28فیصد جبکہ بائیں بازو کی عوامی انقلاب کی امیدواتر لوئزا گونزالیز کو 47.72فیصد ووٹ ملے ہیں،کامیاب امیدوار نوبوا نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ ملک کو ایک نئی راہ پر گامزن کرنیکی کوشش کرین گے،ایک نئی امید جنم لے رہی ہے ،کل سے ہماری جمہوریت کا نیا صدر ڈینیئل نوبووا قلمدان سنبھال رہا ہے،گونزالیز نے انتخابی نتائج کے بعد اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہوریت کی جیت ہوئی، میں نوبووا کو مبارک باد دیتی ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی