i بین اقوامی

ایف 16لڑاکا طیاروں اور فضائی دفاعی نظام کی فراہمی سمیت یوکرین کے تمام مطالبات تسلیمتازترین

July 11, 2024

امریکا، برطانیہ، فرانس اور کینیڈا سمیت 32ممالک کے فوجی اتحاد نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن(نیٹو)نے روس کے خلاف جنگ لڑنے والے ملک کو اپنے دفاع کے لیے 43ارب ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان کیا ہے،امریکا کے صدر جو بائیڈن کی زیر صدارت واشنگٹن میں ہونے والے نیٹو کے اجلاس میں یوکرین کو مغربی فوجی اتحاد میں رکنیت کے لیے باضابطہ طور پر ایک "ناقابل واپسی راستے" پر گامزن کرنے کا اعلان بھی کیا،اجلاس میں مغربی فوجی اتحاد میں شامل ممالک نے یوکرین کی سکیورٹی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے انفرادی اور اجتماعی اقدامات کے اعلان بھی کیے گئے ۔امریکا، نیدرلینڈز اور ڈنمارک کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ایف 16لڑاکا طیارے رواں موسم گرما میں ہی یوکرین کے پائلٹس کے حوالے کیے جائیں گے جبکہ امریکا نے یورپ کو روس سے درپیش خطرات کے باعث 2026تک جرمنی میں دور تک مار کرنے والے میزائل بھی نصب کرنے کا اعلان کیا جو سرد جنگ کے بعد یورپی سرزمین پر نصب ہونے والے امریکا کے سب سے طاقتور ترین ہتھیار ہوں گے،یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نیٹو کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور لکھا کہ اس سے ناصرف ہماری فضائیہ مضبوط ہو گی بلکہ نئے لڑاکا طیاروں کی آمد سے جلد دیر پا امن ہو گا اور دہشت ناکام ہو گی،عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹو ممالک نے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کے ایف 16لڑاکا طیاروں اور فضائی دفاعی نظام کی فراہمی سمیت تقریبا تمام مطالبات تسلیم کیے،امریکا کی جانب سے یوکرین کو 4پیڑیاٹ میزائل سسٹم بھی دینے پر رضامندی ظاہر کی گئی جبکہ دیگر ممالک کی جانب سے ان سسٹمز کی دیکھ بھال کا اعلان کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی