i بین اقوامی

ایئر بی این بی پر 15 ملین ڈالر جرمانہ عائدتازترین

December 21, 2023

ایئر بی این بی پر 15 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے جس نے 63,000 آسٹریلوی صارفین کو گمراہ کرنے کے بعد معاوضہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔فرم کی ویب سائٹ پر کچھ لیٹنگز کی قیمتیں آسٹریلوی ڈالر کی کم قیمت کے بجائے امریکی ڈالر میں تھیںاور کچھ صارفین نے اپنی رہائش کے لیے توقع سے زیادہ ادائیگی کی۔کمپنی نے معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ "قیمتوں کی شفافیت" کے لیے پرعزم ہے۔یہ جرمانہ آسٹریلیا کی وفاقی عدالت نے گزشتہ روز سنایا جب ایئر بی این بی نے جنوری 2018 اور اگست 2021 کے درمیان آسٹریلیائی صارفین کو غلط یا گمراہ کن نمائندگی کرنے کااعتراف کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی