i بین اقوامی

افریقی ملک برکینو فاسو میں فوجی قافلے میں شامل گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ، 35 ہلاک ، 37 زخمیتازترین

September 06, 2022

افریقی ملک برکینو فاسو کے شورش زدہ شمالی علاقے میںفوجی قافلے میں شامل گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ، دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو گئے ہیں، گاڑی میں سویلین افراد سوار تھے غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مالی اور نائیجر کی سرحدوں سے متصل شمال مشرقی ساحل کے گورنر روڈولف سورگو نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت پیش آیا جب فوجیوں کا قافلہ بورزنگا سے جیبو جانے والی گاڑیوں کے ساتھ سفر کر رہا تھا،سہ فریقی علاقہ گزشتہ 10سالوں سے وسیع تر خطے میں بڑھتے ہوئے سیکورٹی بحران کے باعث شورش زہ بن چکا ہے اور مالی اور برکینا فاسو میں مئی 2021 کو فوجی قبضے کے بعد القاعدہ اور داعش گروپوں کے حملوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے،دھماکہ کے بعد علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور ریسکیو کام شروع کردیا گیاہے، ہلاک ہونے والوں میں اسکول کے طلباء اور تاجر بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی