افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام سے قبل افغان پارلیمنٹ کی سابق قانون ساز مرسل نبی زادہ کو ان کے گھر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوجوان سابق سیاستدان کو اتوار کے روز نامعلوم مسلح افراد نے انکے گھر میں گھس کر فائرنگ سے قتل کیا، پولیس ابھی تک کسی مشتبہ شخص یا محرک کا نام نہیں بتا سکی ہے،رپورٹس میں بتایا گیا کہ حملے کے دوران مرسل نبی زادہ کا ایک گارڈ بھی مارا گیا جبکہ ایک گارڈ اور انکا بھائی زخمی ہوا ہے جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں،پولیس ترجمان خالد زدران کا کہنا تھا کہ قتل کی وجہ واضح نہیں ہے تاہم پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیسرا محافظ رقم اور زیورات لے کر موقع سے فرار ہو گیا تھا،ترجمان نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اور ان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی