افغانستان نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں سفارتخانہ بندکر کے اپنی سرگرمیاں معطل کر دیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق افغان حکومت کے سفارتکاروں نے سفارتخانہ چھوڑدیاہے اور سابق سفیر اور دیگر سفارتکاروں کو امریکا اور یورپ منتقل کر دیا گیا ہے،بھارتی جریدے ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں کام کرنے والے افغان سفارت خانے نے ہندوستانی وزارت خارجہ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا،نئی دہلی میں تعینات افغان سفیر فرید مامون زادہ اس وقت برطانوی دارالحکومت لندن میں ہیں،سفارت خانے کے عملے کے درمیان اندرونی تنازعات ہیں جبکہ سفارت کاروں کے سیاسی پناہ حاصل کرکے تیسرے ملک چلے جاتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی