افغان طالبان نے افغانستان میں مقیم کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں پر اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی لگادی،امارت اسلامی افغانستان کے کمانڈر کا خوست میں پاکستانی طالبان سے خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، ویڈیو میں عسکری کمانڈر کہتے ہیں کہ آج کے بعد کسی کو اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں، اب تک باضابطہ فوج نہیں تھی اب فوج بن گئی ہے،افغان طالبان عسکری کمانڈر کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ امارت اسلامی کے سرکاری کارڈ نہ رکھنے والے آیندہ اسلحہ ساتھ نہ رکھیں، فوج کی وردی بھی کوئی غیرمجاز شخص استعمال نہیں کرے گا،ویڈیو میں مذکورہ افغان طالبان کمانڈر کا کہنا ہے کہ آپ لوگ یہاں مہاجر اور ہمارے لئے قابل قدر ہیں، گاڑی کے کالے شیشے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ ایک بار بتانا ہمارا فرض تھا اس کے بعد کوئی تنبیہ نہیں ہوگی،مولوی محمد صابر کا مزید کہنا تھا کہ خوست میں کیمرے لگارہے ہیں، شہر کے اہم مقامات پر نگرانی کے لئے 15کیمرے لگائے جا رہے ہیں، ٹی ٹی کارندوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ امارت اسلامی کے خلاف بولنے والے کو چھڑانے کی زحمت نہ کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی