i بین اقوامی

افغان سپریم لیڈر کی حکام کو اخلاقی قانون کے مکمل نفاذ کی ہدایتتازترین

September 03, 2024

افغان طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے افغان حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارت افغانستان میں فوری طور پر اخلاقی قانون کے نفاذ کے لئے اقدامات کئے جائیں،طالبان حکام کے مطابق اس نئے قانون میں معاشرے میں خواتین کے حقوق کو اسلام کے دیئے ہوئے ضابطہ اخلاق کے تحت تحفظ دے دیا گیا ہے، طالبان حکومت کی طرف سے اس نئے اخلاقی قانون کا اعلان پچھلے ماہ کیا گیا تھا،اس نئے اخلاقی ضابطے میں خواتین کا حجاب کرنا ، اپنے چہرے ، سر اور جسم کو ڈھانپنے کے علاوہ اجنبی مردوں کے سامنے اپنی آوازوں کو بھی آہستہ رکھنا شامل ہے، 35دفعات پر مشتمل اخلاقی قانون کو افغان خواتین کے حقوق اور احترام و مقام کے تحفظ اور انہیں معاشرے میں قانون شکنوں کی رسائی سے دور رکھنے کی ضمانت قرار دیا گیا ہے، اس قانون کے ذریعے معاشرے میں برائی کا راستہ روکا جا سکے گا، اس قانون کے نفاذ سے ملک میں مردو زن سب کے رویئے اور لائف سٹائل میں آنے کے نتیجے میں معاشرے کے رہنے بسنے کا انداز تبدیل ہو سکے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی