i بین اقوامی

افغان صوبے ننگرہار میں محکمہ تعلیم کی ملازمین کو داڑھی رکھنے کی ہدایات جاریتازترین

January 18, 2023

افغان صوبے ننگرہار میں محکمہ تعلیم نے مرد ملازمین کو داڑھی رکھنے اور خواتین ملازمین کو حجاب پہننے کی ہدایت کر دی،افغان میڈیا کے مطابق ننگرہارکے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ سے جاری حکم نامے میں مرد ملازمین کو 'شریعت' کے مطابق داڑھی رکھنے اور باجماعت نماز اداکرنے کی ہدایت کی گئی ہے، حکم نامے میں خواتین ملازمین کو حجاب پہننے ی ہدایت کی گئی ہے،ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے ملازمین کو خبردارکیا ہے کہ حکم نامے پر عمل نہ کرنے والے ملازمین کو ملازمت سے برخاست کیا جاسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی