افغانستان کے شمالی صوبے جوزجان کے نائب گورنر گل محمد نے اپنے والد کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے مجرم کو معاف کرنے کا اعلان کردیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان صوبے جوزبان کے نائب گورنر گل محمد کے والد کو انیس سو بانوے میں قتل کیا گیا تھا جس کے کیس میں عبدالقیوم نامی ملزم کو شرعی عدالت کی جانب سے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی،گل محمد نے سزا پر عملدرآمد ہونے سے قبل اپنے باپ کے قاتل عبدالقیوم کو معافی دیتے ہوئے عدالت میں کیس کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے،نائب گورنر نے عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مجرم کے خاندان والوں نے مجھ سے اسے معاف کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد میں عبدالقیوم کو معاف کر رہا ہوں،واضح رہے کہ گل محمد کی جانب سے دی گئی معافی کا اعلان افغانستان کی سپریم عدالت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی