i بین اقوامی

افغان فضائیہ کے انجینئرز نے دو سال کے عرصے میں 70سے زائد طیاروں کی مرمت کرکے دوبارہ پرواز کے قابل بنا دیاتازترین

September 05, 2023

افغانستان کی فضائیہ کے انجینئرز نے دو سال کے عرصے میں 70سے زائد طیاروں کی مرمت کرکے انہیں دوبارہ پرواز کے قابل بنا دیا،عالمی میڈیارپورٹ کے مطابق افغان فضائیہ (اے اے ایف)کے کمانڈر عبدالغفار محمدی نے بتایا ہے کہ افغان فضائیہ کی انجینئرنگ ٹیم نے گزشتہ دو سال میں 70سے زائد طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی مرمت کرکے انہیں پرواز کے لیے تیار کر دیا ہے تاہم کچھ ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز ابھی مرمت کے مراحل میں ہی،واضح رہے کہ اگست کے آخر میں افغان وزارت دفاع نے یہ بھی کہا تھا کہ اس کی انجینئرنگ ٹیم نے کابل میں 100فوجی گاڑیوں کی مرمت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی