i بین اقوامی

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، دو افراد چل بسےتازترین

November 22, 2022

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے کے باعث دو افراد چل بسے،برطانوی میڈیاکے مطابق کابل میں پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہکار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد مارے گئے ہیں، جن کی شناخت ابھی واضح نہیں ہوئی، فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا، تاہم حالیہ مہینوں میں افغانستان میں سویلین اور طالبان انتظامیہ کے اہداف پر کئی حملے ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی