i بین اقوامی

ابو طالب عبداللہ سمیت 4ارکان کی شہادت کے بعد حزب اللہ کی اسرائیل کو سنگین نتائج کی دھمکیتازترین

June 13, 2024

جنوبی لبنان پر ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے کمانڈر ابو طالب عبداللہ سمیت اس کے 4ارکان کی شہادت کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔حزب اللہ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کو اب کسی بھی حملے کا اینٹ کا جواب پتھر سے دے گی۔حزب اللہ ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین نے بدھ کے روز تنظیم کے مضبوط گڑھ بیروت کے جنوبی نواحی علاقے میں عبد اللہ کے جنازے کے دوران ایک تقریر میں کہا ہے کہ "ابو طالب کے قتل کے بعد حزب اللہ کا جواب سخت ہوگا اور ہم اپنی کارروائیوں کی شدت، معیار، مقدار اور نوعیت کے مطابق جواب دیں گے۔اسرائیلی فوج کے ذرائع کے مطابق حکومت نے ابھی تک لبنان میں حزب اللہ کے خلاف وسیع فوجی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے اور اس کے بجائے وہ اہدافی کارراوئیوں پر اکتفا کر رہی ہے۔تاہم فوج کے عہدیداروں نے تصدیق کی کہ حکومت حزب اللہ کے سینئر رہنمائوں کے ساتھ ساتھ اس کے کمانڈ سینٹرز پر بھی حملہ جاری رکھے گی۔انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی فوج شمالی اسرائیل کے شہر حیفا میں پہنچنے والے حزب اللہ سے انتقام کے ردعمل کی توقع نہیں کرتی ہے کیونکہ "ابو طالب" کو جنوبی لبنان کے شہر صور شہر میں نشانہ بنانا گیا بیروت میں نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی