آسٹریلیا نے روس کی طرف سے نئے سفارتخانے کی تعمیر کا راستہ روکنے کیلئے نیا قانون منظور کرلیا،روس کے پاس کینبرا میں آسٹریلوی پارلیمان سے صرف 400میٹر دور ایک زمین لیز پر ہے جہاں وہ نیا سفارتخانہ تعمیر کر رہا تھا،حکومت نے عدالت سے رجوع کرکے روسی سفارتخانے کا تعمیراتی کام رکوانے کی کوشش کی لیکن عدالت نے ایسا نہیں کیا،آسٹریلوی حکومت نے گزشتہ روز ایسے نئے قوانین منظور کیے ہیں جنہیں خاص طور پر روس کے سفارتخانے کی تعمیر رکوانے کیلئے بنایا گیا ہے،انٹیلیجنس حکام نے حکومت کو خبردار کیا تھا کہ پارلیمان کے قریب روس کے سفارتخانے سے جاسوسی اور سلامتی خطرات ہوسکتے ہیں،وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد نئے قوانین تیار کیے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت کو بہت واضح سلامتی تجاویز دی گئی تھی اور ہم نے اس لیے تعمیراتی کام رکوانے کیلئے تیزی سے قوانین منظور کیے ہیں تاکہ لیز کی زمین باضابطہ طور پر سفارتی جگہ نہ بن جائے جبکہ روسی سفارتکار نے کہا کہ سفارتخانہ اس سے متعلق قانونی مشاورت کر رہا ہے،آسٹریلیا کی طرف سے منظور کیے گئے نئے قانون کے تحت روس صرف پارلیمان کے قریب سفارتخانہ قائم نہیں کرسکتا،قانون میں تسلیم کیا گیا ہے کہ عمارت کی تعمیر رکوانے پر روس کی مالی طور پر تلافی کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی