i بین اقوامی

آسٹریلیا کی بھی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑ نے کی ہدایتتازترین

September 26, 2024

لبنان اسرائیل کشیدگی کے پیشِ نظر چین، امریکہ، برطانیہ کے بعد اب آسٹریلیا نے بھی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑ نے کی ہدایت کر دی ۔۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق آسٹریلوی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ لبنان میں کشیدگی کی وجہ سے آسٹریلوی شہری فوری طور پر لبنان چھوڑ دیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں تقریبا 15ہزار آسٹریلوی شہری رہتے ہیں، کشیدہ حالات کے سبب بیروت ایئر پورٹ بند ہونے کا خدشہ ہے۔آسٹریلوی وزارتِ خارجہ کے مطابق بیروت ایئر پورٹ بند ہوا تو کشیدہ علاقے سے نکلنا دشوار ہو جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے اراکین پر ہونے والے پیجر حملوں کے باعث لبنان اور اسرائیل کے درمیان حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی