آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے قریب سیاحوں کا چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، واقعے میں پائلٹ سمیٹ 3 افراد ہلاک ہوگئے، 4 کو بچالیا گیا۔آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے قریب سیاحوں کو لے کر جانے والا چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ساحل کے قریب سمندر میں گرکر تباہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق واقعے میں پائلٹ اور 2 سیاح ہلاک ہوگئے، 4 کو زندہ بچالیا گیا، ہلاک سیاحوں کا تعلق سوئٹزرلینڈ اور ڈنمارک سے ہے۔ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے تک 3 افراد ہلاک ہوچکے تھے، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی