i بین اقوامی

آسٹریلیا، بے قابو آگ سے درجنوں مکانات کو جل کر خاکستر، دو ہلاکتازترین

November 01, 2023

مشرقی آسٹریلیا میں بے قابو شعلوں نے درجنوں مکانات کو جل کر خاکستر کردیا ہے،آسٹریلیا کے شمال میں واقع ریاست کوئنز لینڈ میں لگنے والی آگ سے دو افراد ہلاک اور درجنوں مکانات جل کر خاکستر ہو گئے ہیں ،ملک کے مختلف حصوں اور پڑوسی ملک نیوزی لینڈ سے فائر فائٹرز خطے میں بھیجے گئے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں،رہائشیوں کو بتایا گیا کہ کوئنز لینڈ کے جنوب مشرق میں آگ کے شعلوں کی وجہ سے اپنے گھر خالی کرنا پڑے ہیں ۔ گزشتہ دو ہفتوں میں ریاست کے مختلف حصوں میں لگنے والی آگ میں کم از کم 45 مکانات جل کر خاکستر ہو گئے اور دو افراد ہلاک ہو گئے،آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے منگل کو ریاست کوئنز لینڈ کے دورے کے دوران کہا کہ وفاقی حکومت آگ کی وجہ سے اب تک کی گئی امداد کے لیے تقریبا 42,000درخواستوں کو پورا کرنے کے لیے اضافی مدد فراہم کرے گی،کوئنز لینڈ میں لگنے والی آگ سے صرف 40کلومیٹر دور پڑوسی ریاست نیو سائوتھ ویلز میں مبینہ طور پر 7500ہیکٹر اراضی بھی آگ کی لپیٹ میں ہے،فائر عملہ کو خدشہ ہے کہ سڈنی سے تقریبا 200کلومیٹر شمال مغرب میں واقع اولان کے علاقے میں 100ہیکٹر کے رقبے کو متاثر کرنے والی آگ کے شعلے اس علاقے میں دھماکہ خیز مواد کی تنصیب کے قریب پہنچ رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی