جنیوا میں منعقدہ انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں عرب ممالک نے قرآن پاک کو نذرآتش کرنے کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ، جنیوا میں بین الاقوامی اداروںکی جانب سے ان واقعات کی کھلے عام مذمت کرنے سے گریز پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سے مطالبہ کیا گیاکہ وہ نفرت کے جذبات کو ہوا دینے والے کسی بھی اقدام کی مذمت کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ ممالک کی حکومتوں سے انسانی حقوق کے شعبے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ، عرب میڈیا کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ میں قطر کی ریاست کی مستقل مندوب ڈاکٹر ہند عبدالرحمن المفتاح نے عرب ممالک کی جانب سے انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ پر بحث کے دوران دیے گئے ایک بیان میں زور دیا کہ وہ تمام ممالک میں انسانی حقوق کے مسائل سے یکساں طور پر غیر جانبداری اور تعمیری تعاون کے فریم ورک کے اندراپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی