i بین اقوامی

عرب لیگ سربراہی اجلاس، سعودی فرمانروا نے شامی صدر بشار الاسد کو شرکت کی باضابطہ دعوت دیدیتازترین

May 11, 2023

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے شام کے صدر بشار الاسد کو 19اپریل کو سعودی عرب میں ہونیوالے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دیدی،عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے اردن میں سفیر نائف بن بندر السدیری نے دمشق میں بشار الاسد سے ملاقات کرکے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ ان کے حوالے کیا،نائف بن بندر نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محد بن سلمان کی جانب سے شام اور اس کے عوام کی سیکیورٹی اور ملک کے استحکام کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھی بشار الاسد کو پہنچایا،جواب میں بشار الاسد نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک خوہشات کا اظہار کیا اور ان کی تعریف کی، اتوار کو عرب لیگ نے قاہرہ میں ہونیوالے اجلاس میں شام کی عرب لیگ کی رکنیت بحال کی تھی،شام کی ممبر شپ 2011 میں حکومت کی جانب سے مظاہرین کیخلاف بے رحمانہ کریک ڈائون کے بعد معطل کردی گئی تھی،اس کے بعد شام میں ہونیوالے مظاہرے خانہ جنگی میں تبدیل ہوگئے تھے جس میں 5لاکھ سے زائد افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی